www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

295593
یمنی عوام نے دو برسوں کے دوران صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اکسٹھویں بار مظاھرہ کر کے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صنعا اور تعز کے باشندوں نے منگل کے روز صنعا میں اجتماع کے دوران ایک بیان جاری کرکے یمن میں باب المندب، ذباب اور المخا پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ان حملوں میں پچاس ھزار سے زائد یمنی شھری اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ھوئے ہیں۔
مظاھرین نے اقوام متحدہ کے دفتر سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو یمنی عوام کا یہ مطالبہ پھنچائے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرائیں اور یمن کا محاصرہ ختم کراکے یمنی عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔
ان مظاھرین نے اسی طرح انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر صوفی سولمون سے ملاقات کی اور انھیں یمنی عوام کے قتل عام اور معاشی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
واضح رھے کہ مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں اب تک ھزاروں یمنی شھری شھید اورزخمی ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh