www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

241557
صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ھوئے کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے منگل کی صبح ھتھیار بنانے کے ایک کارخانے کے انکشاف کا دعوی کرتے ھوئے نابلس پر حملہ کر دیا اور پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
صھیونی فوجیوں نے اسی طرح رام اللہ میں الامعری کیمپ پر حملہ کیا اور ایک ھی گھرانے کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں اور صھیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ بھی ھوئی اور صھیونی فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کا دم گھٹنے لگا۔
صھیونی فوجیوں کے اس قسم کے جارحانہ اقدامات فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے عمل میں لائے جا رھے ہیں تاکہ فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں۔
واضح رھے کہ صھیونی حکومت کی جیلوں میں سات ھزار سے زائد فلسطینی سخت حالات میں زندگی بسر کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh