عراقی افواج نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں موصل کے مغربی محلے البوسیف کو آزاد کرا لیا ہے اور جلد ھی موصل کے ھوائی اڈے کو بھی آزاد کرالیں گی۔
عراق کے شمالی شھر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی عراقی افواج کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں-
عراقی افواج نے موصل کے مغرب میں پیشقدمی کرتے ھوئے جنوب میں غزلانی چھاؤنی کے قریب داعش کے دفاعی مورچوں کو بھی تباہ کر دیا- اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس نے عراقی فوج کی آٹھویں بریگیڈ کی مدد سے موصل کے جنوب میں السحاجی نامی گاؤں کو بھی آزاد کرا لیا-
عوامی رضاکار فورس نے اس شاھراہ کو بھی آزاد کرا لیا جو موصل کے مغربی حصے کو محلبیہ نامی علاقے اور تلعفر شھر سے ملاتی ہے- اس درمیان عراقی پولیس کے کمانڈوز یونٹ کے کمانڈر حیدرالمطوری نے العقرب علاقے کی آزادی کی اھمیت کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ یہ علاقہ موصل کا دروازہ شمار ھوتا ہے-
انھوں نے کھا کہ عراقی افواج اس اسٹریٹیجیک علاقے تک پھنچنے کے بعد جلد ھی موصل میں داخل ھو جائیں گی- المطوری نے کھا کہ عراقی سیکورٹی فورس کے اھلکاروں نے منگل کو بھت سے کار بموں کو ناکارہ بنا دیا اور اس کارروائی میں پچیس سے زائد دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا-
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے منگل کو بھی موصل کے مغربی ساحل کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھی اور وہ موصل ھوائی اڈے کی جانب بڑھ رھی ہے-
اطلاعات ہیں کہ عوامی رضاکار فورس نے موصل جانے والی شاھراہ کو کلیئرکرا لیا ہے-
دریں اثنا عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس سے ملاقات میں فوجی اور سیکورٹی کے مسائل نیز موصل میں جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ھوئے کھا کہ عراقی افواج داعش کو شکست دینے کی توانائی رکھتی ہیں-
ادھر عراقی حکومت کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں غیر ملکی فوجیں عراقی افواج کا ساتھ دے رھی ہیں-
عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے عراقی افواج کے لئے غیر ملکی فوجی مشیروں اور مبصروں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ موصل کی جنگ میں صرف عراقی افواج ھی حصہ لے رھی ہیں اور کسی بھی ملک کی باقاعدہ فوج عراق میں موجود نھیں ہے-
انھوں نے کھا کہ عراق میں غیر ملکی فوجی مبصرین اور مشیروں کی تعداد واضح ہے اور یہ مبصرین اس وقت سے عراق میں ہیں جب سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع ھوئی ہیں-
عراقی حکومت کے ترجمان نے کھا کہ ھماری افواج داعش کے خلاف جنگ کے آخری مرحلے میں ہیں اور جلد ھی وہ داعش کو عراق سے نکال باھر کریں گی-
موصل میں عراقی افواج کی پیشقدمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 228