عراقی افواج نے موصل شھر کو آزاد کرانے کی کارروائیاں جاری رکھتے ھوئے جمعرات کو ایک اھم کامیابی اس وقت حاصل کی جب انھوں نے موصل ھوائی اڈے کو داعش کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا۔
موصل سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہےکہ عراقی افواج نے موصل شھر کے ھوائی اڈے کو پوری طرح داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جسے داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھاجاتا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ عراقی افواج نے موصل کے مغربی علاقے کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہےاور موصل شھر سے متصل داعش کی ایک بڑے اڈے کے قریب پھنچ گئی ہیں-
عراق کے فوجی ذرائع کا کھنا ہےکہ موصل ہوائی اڈے کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں سریع الحرکت فورس اور انسداد دھشت گردی فورس کے جوانوں نےبھی حصہ لیا-عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے اس سے پھلے خبردی تھی کہ عراقی افواج موصل ھوائی اڈے کے اندر داخل ھوگئی ہیں-
اس درمیان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے موصل کے مغربی علاقوں کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عام شھریوں کی جان کی سلامتی کا خاص خیال رکھے جانے پر تاکید کی ہے-
عراقی وزیراعظم نے موصل کے مغربی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی اھم کارروائیوں کا ذکر کرتے ھوئے کھاکہ موصل کے مغربی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائیاں تمام تر مشکلات کے باوجود توقع سے کھیں زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رھی اور ھم اپنے طے شدہ پروگرام سے آگے چل رھے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی صوبے بصرہ کے سیکورٹی حکام نے الشعبیہ آئل ریفائنری پر بم دھماکے کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیے جانے کا اعلان کرتے ھوئے کھا ہےکہ دو دھشت گردوں نے ایک ٹرک میں دھماکہ خیز مواد لوڈ کیا تھا جس کے ذریعے وہ بصرہ کی الشعبیہ آئیل ریفائنری کو اڑانا چاھتے تھے لیکن سیکورٹی فورس نے دھشت گردانہ کارروائی سے پھلے ھی ان دونوں دھشت گردوں کو گرفتار کرلیا-
ادھر کربلائے معلی میں بھی سیکورٹی فورس کے اھلکاروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ھوئی ایک گاڑی کوپکڑ لیا اور یوں دھشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا-
مشرقی صوبے دیالہ کے شھر خالص کے گورنر عدی خدران نے کھا ہے کہ شھرمیں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ھوگئے-
دریں اثنا یہ بھی اطلاعات ہیں کہ موصل کے مغرب میں امریکا داعش کی مدد کررھاہے-تلعفر میں عینی شاھدین کا کھنا ہے کہ بدھ کوداعش کے زیرکنٹرول علاقے میں ایک امریکی طیارے سے چھے افراد باھر نکلے اور انھوں نے کئی پیکٹ داعش کے حوالے کئے۔
عراقی افواج کا بھی کھنا ہے کہ امریکی طیارے داعش کے لئے بستے اور پیکٹ گرارھے ہیں- خبروں میں کھا جارھا ہے کہ امریکی حکام کوشش کررھے ہیں کہ محاصرے میں آئے ھوئے داعش کے عناصر کو کسی طرح محفوط مقامات پرمنتقل کردیں-
موصل ایئر پورٹ پر عراق فوج کا کنٹرول
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 215