سفیران صلح و دوستی کے نام سے موسوم شاھنامہ خوانی کا مظاھرہ کرنے والے ایرانی بچوں کے ایک گروپ نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اپنے فن کا مظاھرہ کیا ہے جس کو اطالوی شھریوں نے خوب سراھا ہے۔
شعر وادب سے ذوق رکھنے والے اطالوی شھریوں نے ایرانی بچوں کے ذریعے شاھنامہ خوانی کے فن کے مظاھرے کو خوب پسند کیا-
شاھنامہ خوانی کے فن کے مالک پانچ ایرانی بچوں کے گروپ نے روم میں کئی اسکولوں میں اپنے فن کا مظاھرہ کیا-
ایرانی بچوں نے معروف ایرانی شاعر فردوسی کے شاھنامے کو فارسی اور اطالوی زبان میں شاھنامہ خوانی کے پیرائے میں پیش کیا- سفیران صلح و دوستی سے موسوم یہ گروپ، ایک این جی او سے وابستہ ہے جس کا مقصد دوسرے ملکوں میں شاھنامہ خوانی کے ذریعے ایرانی اسلامی تمدن کو متعارف کرانا ہے۔
یہ بچے متعدد زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور افسانوی ادب کے قالب میں ایرانی اسلامی تمدن کو متعارف کرانے کے لئے پوری دنیا کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ایران کے امن و صلح کے پیغام کو ایرانی داستانوں کے پیرائے میں دنیا والوں تک پھنچا سکیں-
روم میں ایرانی بچوں کے ذریعے شاھنامہ خوانی کے فن کا مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 214