ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ میں پھلا نسلی معاملہ پیش آیا ہے اور اس کے نام پر ایک ھندوستانی کا قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
امریکی شھرکینساس میں ایک ھندوستانی تارکین وطن انجینئر کوگولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کر کے اس واقعہ کا ذکر کرتے ھوئے لکھا کہ میں نے حیدرآباد میں شری نواس کے بھائی کےکے شاستری اور باپ سے بات کی اور تعزیت کی۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے رھنے والے اور امریکہ میں مقیم ایک کمپنی میں ایوی ایشن انجینئر سری نواس بدھ کی رات کینساس میں واقع آسٹنس گرل اینڈ بار پھنچا۔ یھاں پر ان کے پاس ایڈم پيورٹن نامی شخص بیٹھا تھا ۔
شری نواس اور اس کے ساتھی آلوک کو دیکھ کرایڈم پيورٹن نے نسلی تبصرہ کرنا شروع کر دیا جس پر وھاں موجود لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے میرے ملک سے نکل جاؤ کھتے ھوئے شری نواس پر فائرنگ کر دی۔ شری نواس کو بچانے کی کوشش کرنے پر ملزم نے آلوک اور ایک دوسرے شخص ایان گرلوٹ پر بھی گولی چلا دی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جھاں ان کا علاج جاری ہے۔ وھیں گولی لگنے اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے شری نواس کی موت ھو گئی۔
پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ بتایا جا رھا ہے کہ گولی چلانے والا ایڈم پيورٹن پھلے بحریہ میں کام کرتا تھا۔
ٹرمپ حکومت میں نسلی حملہ، ھندوستانی انجینئرقتل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 180