لیبیا میں دو متوازی حکومتوں سے وابستہ نیم فوجی دستوں کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد ھلاک و زخمی ھو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی نجات اور قومی آشتی کی حکومتوں سے وابستہ مسلح افراد کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں دو عام شھریوں سمیت کم از کم چھے افراد ھلاک اور سولہ دیگر زخمی ھو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران دونوں طرف سے مختلف قسم کے ھتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔لیبیا کی ھلال احمر کمیٹی نے علاقے سے عام شھریوں کو نکالنے کے لئے حالات کو ناسازگار بتایا ہے۔
واضح رھے کہ موجودہ صورت حال میں لیبیا میں اس وقت مختلف عناوین کے ساتھ تین حکومتیں اور دو فوجیں موجود ہیں اور ان میں سے ھر کوئی اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رھا ہے۔ جبکہ اس ملک میں دسیوں چھوٹے چھوٹے جنگجو گروہ بھی سرگرم عمل ہیں۔
لیبیا میں جھڑپوں کا نیادور
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 228