امریکی شھریوں نے فلسطینیوں کے خلاف صھیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینی زمینوں پر اس غاصب حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف واشنگٹن میں مظاھرہ کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاھرے کے شرکا نے غاصب صھیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
مظاھرین نے فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے یہ مظاھرہ، فلسطین کے لئے امریکی مسلمانوں اور صھیونیت مخالف امن کے لئے یھودی آواز نامی تحریک اورفلسطینی حقوق کے لئے امریکی کمپین کی جانب سے کیا گیا۔مظاھرے میں انسانی حقوق کے سرگرم افراد نے بھی شرکت۔
مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صھیونی حکومت کی مذمت میں نعرے لکھے ھوئے تھے۔
اس مظاھرے کی ایک اور اھم بات یہ تھی کہ مظاھرے میں یھودیوں خاص طور سے صھیونیت مخالف یھودی مذھبی رھنماؤں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی۔مظاھرے کے موقع پر پولیس اھلکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کئے۔
واشنگٹن میں صھیونی مخالف مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201