www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

851375
موصل کے مغرب میں واقع شھر تلعفر میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کارروائیوں میں پچاس سے زائد‏ دھشت گرد ھلاک ھوگئے۔
االعالم کی رپورٹ کے مطابق مغربی تلعفر کو آزادی کی کارروائی کے چھٹے مرحلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے موصل کے جنوب مغرب میں الغزلانی فوجی اڈے کو، جو اس علاقے میں دھشت گردوں کا سب سے بڑا اڈہ شمار ھوتا ہے، اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
عراق کے عوامی رضاکاروں نے موصل میں حمام العلیل کے شمالی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا۔دوسری جانب عراقی فوج نے عوامی رضاکارفورس کے تعاون سے موصل کے مغرب میں واقع الرّمان میں شدید لڑائیوں کے بعد موصل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو دھشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا اور دھشت گردوں کو بھاری نقصان پھنچایا۔
عراق کی فضائیہ کے طیاروں نے بھی موصل ایئرپورٹ پر داعش دھشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور دھشت گردوں کی دفاعی لائنوں کو تباہ کر دیا۔
واضح رھے کہ مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے گذشتہ اتوار کے روز شروع ھوئی ہے۔گذشتہ ماہ موصل کے مشرقی علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا جھاں کے لوگ اب اپنے گھروں کو واپس لوٹ رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh