شام کے شمالی شھر حلب کے مضافات میں بارود سے بھرے ھوئے ایک ٹرک کے دھماکے میں کم سے کم تیس افراد جاں بحق ھو گئے-
خبروں کے مطابق شام کے شمالی شھر حلب کے مضافاتی علاقے سوسیان میں جمعے کو دھماکہ خیز مواد سے لدے ھوئے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی خبروں کے مطابق تیس افراد جاں بحق ھو گئے البتہ بعض خبروں میں جاں بحق ھونے والوں کی تعداد پینتالیس بتائی گئی ہے، جبکہ دسیوں افراد زخمی ھوئےہیں-
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے- شامی ذرائع کا کھنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک سویلین علاقے میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا-
اس مقام پر وہ لوگ مقیم تھے جو حلب کے قریب واقع شھر الباب سے آکر یھاں پناہ لئے ھوئے تھے اور اب وہ اپنے شھر کو لوٹنے والے تھے-
واضح رھے کہ ترکی کے حمایت یافتہ شامی حکومت کے مخالف مسلح گروھوں نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ انھوں نے الباب شھر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
حلب کے مضافات میں خوفناک بم دھماکہ دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 169