اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ انتخابات، دشمن کے مقابلے میں ایران کی بڑی طاقت ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ ایران کے آئندہ انتخابات میں رقابت اور ان کا شاندار انعقاد، پوری دنیا میں ایران کے دشمنوں کے لئے باعث حیرت اور ایران کے دوست ملکوں کے لئے امید کا باعث بنیں گے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ھفتے کے روز ایران کے الیکشن منتظم اراکین کے ساتھ اجلاس میں کھا کہ ایرانی عوام کی جانب سے مسائل و مشکلات کے مقابلے میں استقامت اور انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کی وجہ، دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی جمھوری نظام کو مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔
انھوں نے سلامتی کے مسئلے کو قابل ذکر اھمیت کا حامل قرار دیا اور کھا کہ ایران، مشرق وسطی کے بدامن علاقے میں واقع ہے تاھم ایران کی سلامتی کی بنیاد، عوام میں اتحاد و یکجھتی، اور سماجی سرمایہ نیز عوام کا اعتماد ہے۔
صدر حسن روحانی نے عالمی جوھری تجارت میں ایران کی شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران کی جوھری ترقی و پیشرفت نہ تو رکی ہے اور نہ ھی اس میں کوئی سست روی آئی ہے بلکہ ایران، اس وقت اپنا افزودہ یورینیم اور بھاری پانی فروخت اور یلو کیک کی خریداری کر رھا ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی منسوخی کو ایٹمی معاھدے پر عمل درآمد کا ایک نتیجہ قرار دیا اور کھا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں پھلی بار ایسا ھوا کہ جن ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منشور کی شق نمبر سات کے تحت ایران کے خلاف قراردادیں منظور کروائی تھیں ان ھی ممالک کے ھاتھوں ان قراردادوں کی منسوخی کا اعلان ھوا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاھدے کو دونوں فریقوں کی فتح قرار دیا اور کھا کہ دنیا کو اس بات کا اعتراف ہے کہ عالمی امن و سلامتی میں ایران کے ساتھ تعاون کئے جانے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جون دو ھزار پندرہ میں ایٹمی معاھدے طے ھوا تھا جس پر جنوری دو ھزار سولہ سے عمل درآمد شروع ھوا ہے۔
انتخابات دشمن کے مقابلے میں ایران کی بڑی طاقت ہیں، صدرروحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238