ھندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے جار ھے ہیں۔
پیر کو جن گیارہ اضلاع کی باون سیٹوں کے لئے ووٹنگ ھونے والی ہے ان میں مشرقی اترپردیش کے وہ اضلاع بھی شامل ہیں جن کی سرحدیں نیپال سے بھی ملتی ہیں-
نیپال کی سرحدوں کے قریب واقع اضلاع میں سیکورٹی فورس اور پیرا ملٹری فورس نے اتوار کو فلیگ مارچ کیا-
اس مرحلے میں چھے سو آٹھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں تینتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔
پانچویں مرحلے میں چھیانوے لاکھ خواتین سمیت ایک کروڑ چوراسی لاکھ رائے دھندگان اپنے حق رائے دھی کا استعمال کریں گے۔
پیر کو دلچسپ مقابلہ امیٹھی میں ھوگا جھاں ایک ھی راجہ کی دو رانیا ایک دوسرے کے مد مقابل ھوں گی۔
امیٹھی کے راجا اور سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ کی دونوں بیویاں امیتا سنگھ اور گریما سنگھ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔
امیتا سنگھ کو کانگریس نے میدان میں اتاراہے جبکہ گریما سنگھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹکٹ دیاہے۔
یاد رھے کہ امیٹھی کو کانگریس کا روایتی گڑھ سمجھا جاتاہے۔
ھندوستان ،ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کا پانچواں مرحلہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 142