www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

614798
روس کی وزارت دفاع نے کھا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چودہ واقعات سامنے آئے ہیں۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ روس ترکی مشترکہ کمیشن میں شامل روسی گروپ نے، شام کے شھروں لاذقیہ، حماہ اور دمشق میں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چودہ واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔
دوسری جانب المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حمص کے علاقے میں جبھة النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے، سنگین جھڑپوں کے بعد، مشرقی حلب کے پندرہ نواحی دیھات کو داعشی دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
اس کارروائی میں درجنوں داعشی ھلاک ھوگئے ہیں جن میں متعدد غیر ملکی دھشت گرد بھی شامل ہیں۔
شامی فوج نے مشرقی حلب کے پندرہ کلومیٹر کے علاقے کو بھی دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جبکہ دھشت گردوں کے کئی ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh