جزیرہ گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر کوپن ھیگن کے شدید ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈینمارک ملتوی کردیا ہے۔
ٹرمپ نے ڈینمارک حکومت کی جانب سے شدید اور حتی حقارت آمیز ردعمل کے بعد اپنے ٹویٹ کے ذریعے طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ستمبر کو پولینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ڈینمارک جانے والے تھے جھاں وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے ان کی ملاقات طے تھی۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیتے ھوئے کھا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ نے یہ بات مذاق میں کھی ھوگی۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ نے دورہ ڈینمارک سے متعلق اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے دوران سوال کیا تھا کہ گرین لینڈ جزیرہ کس طرح خریدا جاسکتا ہے۔
گرین لینڈ ڈینمارک کا ایک خودمختار جزیرہ ہے، جو بحر اوقیانوس اور بحر منجمد شمالی کے درمیان واقع ہے۔
اپنی تحقیر کے بعد ٹرمپ نے دورہ ڈینمارک ملتوی کردیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 243