ھندوستان میں شھریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کے دیگرعلاقوں کے ساتھ قومی دارالحکومت نئی دھلی میں آج بھی احتجاجی مظاھروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رھا۔
دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس پارٹی کی طرف سے بلائی گئی ھندوستان بچاؤ ریلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، راھل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے مرکزی لیڈروں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت پر شدید حملے کئے۔
کانگریسی رھنماؤں نے ترمیمی شھریت بل کی مذمت کرتے ھوئے مودی سرکاری پر ملک کو بانٹنے کا الزام لگایا - سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کھا کہ شھریت ترمیمی بل ھندوستان کی روح کو تار تار کردے گا ۔انھوں نے کھا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سخت جد وجھد کرنا ھوگی۔
راھل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ھوئے کھا کہ میرا نام راھل ساورکر نھیں راھل گاندھی ہے مرجاؤں گا لیکن معافی نھیں مانگوں گا –
انھوں نے کھا کہ میں یھاں سے ملک کے کروڑوں لوگوں سے مخاطب ھوں آپ ملک کو متحد کرنے کے لئے خون پسینہ ایک کرتے ہیں لیکن بی جے پی ملک کو تقسیم کررھی ہے –
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ریلی کو خطاب کرتے ھوئے کھا کہ اگر ملک پیارا ہے تو آواز اٹھائیں - انھوں نے کھا ملک اور آئین کو بچانے کے لئے سب کو آواز اٹھانی ھوگی - پرینکا گاندھی نے کھا کہ یہ ملک پیار و محبت اور بھائی چارے کا ملک ہے لیکن اس وقت ایک ایسی حکومت برسراقتدار آگئی ہے جس میں مساوات اور بھائی چارہ نام کی کوئی چیز نھیں ہے –
انھوں نے شھریت ترمیمی بل کو ملک کو توڑنے والا بل قرار دیا اور کھا کہ میں کشمیر سے ارونا چل پردیش تک کے لوگوں سے کھنا چاھتی ھوں کہ وہ ملک کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں اور اگر ھم خاموش رھے تو آئین بھی ختم ھوجائےگا اور ملک کے ٹکڑے بھی بوجائیں گے اس درمیان دھلی سمیت دیگر علاقوں میں شھریت ترمیمی بل اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظاھروں کا سلسلہ جاری ہے –
دھلی میں مظاھرین کا کھنا تھا کہ حکومت اس طرح کے بل سے صرف مسلمانوں کو نشانہ بنارھی ہےادھر شمال مشرقی ریاستوں آسام ، تریپورہ اور میگھالیہ میں بھی پرتشدد مظاھروں کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے ان ریاستوں کے بیشتر اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے اور دفاتر اور اسکول و کالج بند ہیں شمال مشرقی ریاستوں میں پرتشدد مظاھروں میں متعدد افراد ھلاک اور درجنوں دیگر زخمی ھوئے ہیں جبکہ بھت سی نجی اور سرکاری املاک کو آگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
ھندوستان کے مختلف علاقوں میں شھریت ترمیمی بل کے خلاف مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 330