یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کھنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کا خون رائیگاں نھیں جائے گا۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے جمعے کی رات ایک بیان جاری کرکے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کی شھادت پر تعزیت پیش کرتے ھوئے کھا کہ شھیدوں کا خون رائیگاں نھيں جائے گا۔
المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اپنے پیغام میں یہ بیان کرتے ھوئے کہ یہ ایرانی اور عراقی پاک شھید، امت اسلامیہ کے شھید ہیں جنھوں نے جنگوں میں آزادی کے حصول اور استعماری طاقتوں سے مقابلے اور امریکا نیز اسرائیل کے بر سر پیکار رھنے کی کوشش کی، کھا کہ انشاء اللہ ان عظیم مجاھدین کی شھادت اور جاں فشانی، عظیم کامیابیوں پر منتج ھوگی۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ امت اسلامیہ کے حریت پسند اپنی آزادی اور خود مختاری، استعماری طاقتوں اور امریکا نیز اسرائیل کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے، کھا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ان جرائم کے خلاف متحد ھو جانا چاھئے اور ان کو یہ سمجھ لینا چاھئے کہ دشمنوں نےسبھی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ امت اسلامیہ پر تسلط قائم کرنے کے درپے ہے۔
سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے مزاحمتی محاذ کو دشمنوں سے مقابلے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے امت اسلامیہ کا سپر قرار دیا۔
شھداء کا خون رائیگاں نھيں جائے گا، انصار اللہ کی بڑی دھمکی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 269