ھندوستان اور پاکستان کے مختلف شھروں میں امریکہ اور اسرائیل مخالف مظاھروں میں عالم اسلام کے عظیم جرنیل، جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کیے جانے کی مذمت کی جارھی ہے۔
ھندوستان کے دارالحکومت دھلی اور لکھنئو سمیت مختلف شھروں میں ھونے والے مظاھروں میں شریک لوگ سپاہ قدس کے کمانڈ جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کیے جانے کے امریکی اقدام کی مذمت میں نعرے لگا رھے تھے-
مظاھرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے اور ملت ایران کے ساتھ اپنی ھمدردی اور یکجھتی کا اعلان کیا۔
ادھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شھر راولپنڈی سمیت متعدد شھروں میں بھی امریکہ مخالف مظاھرے کیے گئے جن میں شریک لوگوں نے اپنے ھاتھوں میں امریکی دھشت گردی کے نتیجے میں شھید ھونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کی تصاویر کے حامل بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
مظاھرین حکومت پاکستان سے مطالبہ کر رھے تھے کہ وہ خطے کی صورتحال پر محض تشویش کا اظھار کرنے کے بجائے امریکی دھشت گردی کی کھل کر مذمت کرے۔
ھندوستان پاکستان میں امریکی دھشتگردی کے خلاف مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 309