ڈیلی پوسٹ ویب سایٹ نے اپنی ایک خاص رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے سے ان کے مشیر بھی حیران ھوگئے کہ جنرل قاسم سلیمانی امریکا کے چار سفارتخانوں پر حملہ کرنا چاھتے تھے۔
ڈیلی پوسٹ نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں امریکا کے چار سفارتخانوں کے لئے جنرل قاسم سلیمانی کی مستقبل کی دھمکی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے بارے میں لکھا کہ ٹرمپ کے اس بیان نے ان کی قومی سیکورٹی کے ٹیم کے ارکان کو بھی حیران و پریشان کر دیا۔
ڈیلی پوسٹ نے لکھا کہ جب ٹرمپ نے یہ دعوی کیا تو ٹرمپ حکومت کے قومی ٹیم کے ارکان نے اپنا سر ھلایا۔ ان کو یہ پتہ ھی نھیں تھا کہ ٹرمپ اس طرح کے دعوے کیوں کر رھے ہیں۔
رپورٹ کی بنیاد پر ٹرمپ کے بیانات کے بعد ان کی قومی سیکورٹی کی ٹیم کو میڈیا کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا اور ان میں سے کچھ نے یہ تک کہہ دیا کہ ٹرمپ نے ان کو غلط اطلاعات فراھم کی تھیں۔
وائٹ ھاوس کے ایک عھدیدار نے اس بارے میں کھا کہ یقینی طور پر یہ سوال حکومت میں بھی اٹھ رھا ہے کہ شاید انھوں نے اسی وقت یہ بات گڑھ لی ھو۔
دو باخبر افراد کا کھنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی حکومت کے سیکورٹی اداروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ ممکن ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے۔ دوسرے جلسے میں بھی اس طرح کی باتیں پیش کی گئیں۔
امریکی صدر کے دعوے نے مشیروں کو بھی حیران کر دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 155