فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

746916
افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اھلکار ھلاک ھوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر آئے اور سوکولو آرمی بیس پر کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ھمراہ لے گئے۔
تاحال کسی شدید تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے تاھم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
مالی فوج کے ترجمان کا کھنا ہے کہ حملے میں درجن سے زائد اھلکار ھلاک ھوئے ہیں جب کہ حملہ آوروں کا بھی نقصان ھوا ہے۔ اس فوجی بیس میں وہ اھلکار تعینات تھے جو ملحقہ بستیوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رھے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh