فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

707019
امریکہ میں دوھزار سولہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار ھیلری کلنٹن نے کھا ہے کہ اب امریکہ میں اتنی توانائی نھیں کہ وہ مزید چار سال ڈونلڈ ٹرمپ کو تحمل کر سکے۔
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور دوھزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کی حریف ھیلری کلنٹن نے فرانس نیوز سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ امریکی عوام اب مزید چار سال ٹرمپ کو صدارت کی کرسی پر دیکھ نھیں سکتے اور اس بار انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کا جیتنا ضروری ہے۔
ھیلری کلنٹن نے مستبقل میں امریکہ میں پیدا ھونے والے حالات کو ڈیموکریٹ پارٹی کے لئے دشوار بتایا اور کھا کہ میں مستقبل کے ممکنہ سخت حالات کے پیش نظر اپنی پارٹی کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کروں گی۔
انھوں نے کھا کہ دوھزار بیس کے الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے پاس اچھے مالی ذرائع موجود ہیں اور انھیں غیر ملکی امداد بھی پھنچ رھی ہے اس لئے ھمیں اپنے حریف سے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
دوھزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اصلی حریف ھیلری کلنٹن کو شکست دے کر عھدہ صدارت سنبھال لیا تھا جس کے بعد امریکہ بھر میں مخالف جماعت کے حامیوں نے احتجاج کیا اورسو سے زائد مظاھرین گرفتار کئے گئے اور ٹرمپ نے جاری احتجاج کے دوران ھی بیس جنوری دوھزارسترہ کو عھدہ صدارت کا حلف اٹھایا۔

Add comment


Security code
Refresh