غزہ، غرب اردن، بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عوام نے جمعے کے دن ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاھرے کئے ۔ اسی کے ساتھ یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ میں بھی یمنی عوام نے مظاھرہ کرکے سینچری ڈیل کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جھتی کا اعلان کیا -
غرب اردن کے مختلف شھروں، بیت المقدس اور غزہ میں دسیوں ھزار فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر شرمناک سینچری ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا -
غزہ میں سینچری ڈیل کے خلاف عوامی ریلی سے مختلف فلسطینی رھنماؤں نے خطاب کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ سینچری ڈیل ناپاک منصوبے کو ھرگز نافذ نھیں ھونے دیں گے -
فلسطین سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد غرب اردن اور غزہ میں دسیوں ھزار فلسطینیوں نے سینچری ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاھرے کئے -
اس درمیان صھیونی فوجیوں نے پرامن فلسطینی مظاھرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی مظاھرین زخمی ھوگئے -
اس سے پھلے فلسطینی گروھوں نے سبھی فلسطینی شھریوں سے کھا تھا کہ وہ غزہ اور غرب اردن میں اپنے اپنے شھروں میں نکل کر سینچری ڈیل کی بھرپور مخالفت کا ا علان کریں۔
دوسری جانب لبنان میں فلسطینی علما کی کونسل نے غرب اردن اور غزہ کے فلسطینیوں سے کھا ہے کہ وہ سینچری ڈیل کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے تیسری تحریک انتفاضہ شروع کردیں -
لبنان میں فلسطین کے علما کی کونسل نے اپنے ھنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کھا ہے کہ فلسطین اور اس کا دارالحکومت بیت المقدس فلسطینیوں اور مسلمانوں کا ہے اس کو نہ تو تقسیم کیا جاسکتا ہے، نہ اس کو خریدا یا بیچا سکتا ہے اور نہ ھی اس پر غاصبانہ قبضے کو تسلیم کیا جاسکتا ہے –
فلسطینی علما کے بیان میں کھا گیا ہے کہ امریکی صدر یا کوئی بھی دوسرا شخص مجاھد فلسطینیوں کے حق کو جنھوں نے گذشتہ ایک صدی کے دوران ھزاروں شھدا کے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے پامال نھیں کرسکتا -
بیان میں کھا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا پورا حق ہے اور فلسطین کو آزاد کرانا سبھی عربوں اور مسلمانوں کا فریضہ ہے -
دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں ھزاروں افراد نے ایک بھت بڑے مظاھرے میں شرکت کرکے فلسطین کے خلاف سینچری ڈیل منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی -
تقریبا سبھی عرب چینلوں نے صنعا میں سینچری ڈیل کے خلاف ھونے والے بڑے مظاھرے کو براہ راست دکھایا - المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ دسیوں ھزار یمنی شھریوں نے صنعا کی اھم سڑکوں پر نکل کر سینچری ڈیل کے خلاف مظاھرہ کیا - مظاھرین نے سینچری ڈیل کو ایک انتھائی شرمناک منصوبہ قراردیتے ھوئے اسے مسترد کردیا -
مظاھرے میں شریک یمنی شھریوں نے جن میں بڑے ، بوڑھے خواتین و بچے سبھی شامل تھے اپنے ھاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا کر فلسطین کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کی مذمت کی -
اردن کے دارالحکومت امان میں بھی اردنی شھریوں نے فلسطینیوں کی حمایت اور سینچری ڈیل کی مخالفت میں بھت بڑی ریلی نکالی -
اردن کے شھریوں نے امان میں امریکی سفارتخانے کے باھر اجتماع کرکے سینچری ڈیل کو شرمناک منصوبہ قرار دیتے ھوئے اس کی بھرپور مخالفت کی ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو صھیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی موجودگی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی-
بیت المقدس کو صھیونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنا ، غرب اردن کی تیس فیصد زمینیں اسرائیل کے حوالے کرنا ، پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی کی مخالفت اور فلسطینیوں کو پوری طرح غیرمسلح کرنا اس شرمناک منصوبے کی اھم ترین شقیں ہیں۔
سینچری ڈیل کے خلاف عالم اسلام ، بالخصوص فلسطین سراپا احتجاج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165