www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

577621
فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے مسلسل پینسٹھویں ھفتے بھی مختلف شھروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاھرے کئے۔
اس ھفتے یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاھروں میں شریک لوگوں پر فرانس کی بلوا پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان پر پانی کی بوچھار کی اور ربر کی گولیاں بھی چلائیں –
فرانسیسی پولیس نے پیرس میں تیس سے زائد مظاھرین کو گرفتار کرلیا - فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامی ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور عوام کے لئے سھولتوں کی فراھمی کے حق میں ھر ھفتے سنیچر کو احتجاجی ریلیاں نکالتے ہیں –
فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاھرے جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کے خلاف شروع ھوئے تھے ھمیشہ پرامن رھے ہیں - ان مظاھروں کے دوران اب تک بارہ افرادھلاک اور چودہ ھزار دیگر زخمی یا گرفتار ھوچکےہیں۔

Add comment


Security code
Refresh