ترک صدر رجب طیب اردوغان اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے باھمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ون آن ون ملاقات ھوئی ہے، جس میں دوطرفہ باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان اور رجب طیب اردوغان کی موجودگی میں پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف سمجھوتوں اور مفاھمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔
باھمی ملاقات کے بعد دونوں رھنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
واضح رھے کہ ترک صدر طیب اردوغان وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان جمعرات کی شام اسلام آباد پھنچے تھے۔
ترک صدر نے جمعے کا دن وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ گزارا اور اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم کی تقریب میں شرکت بھی کی۔
پاک ترک بزنس فورم سے اپنے خطاب میں اردوغان کا کھنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے گھر پاکستان میں آکر بھت خوش ہیں، پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات اور تجارت کو بڑھانا چاھتے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کھا کہ پاکستان اور ترکی بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں، میں پاکستانی بھائیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ھوں۔
ترک صدر ادروان کا کھنا تھا کہ ترکی میں جوان اور باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے۔ انھوں نے کھا کہ پاکستان کے لوگ علاج معالجے کے لیے مغرب کی جانب دیکھتے ہیں، جبکہ ترکی میں مغرب سے کھیں زیادہ جدید علاج کی سھولتیں موجود ہیں۔
ترک صدر کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 195