www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

344826
شام میں ایک طرف ادلب کی جانب شامی افواج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف صوبہ "حسکہ" کے گورنر نے صوبے کے متعدد علاقوں کے عوام کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کو امریکی فوجیوں کو نکال باھر کرنے کے لئے ایک عوامی مزاحمت کا نام دیا۔
شمالی شام کے صوبے "حسکہ" کے گورنر جائز الحمود الموسی نے کھا ہے کہ صوبے کے بعض علاقوں کے شھریوں نے امریکی فوجیوں کے مقاملے میں مزاحمت کے ذریعے انھیں اپنے ملک سے باھر نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبہ حسکہ کے شھر "قامشلی" کے نواحی علاقوں کے لوگوں نے "امریکی دھشت گرد فوج" کے خلاف بعض اقدامات بھی انجام دیئے ہیں۔ کھا جارھا ہے کہ "خربہ عمو" اور"بویر البو عاصی" کے لوگوں نے قابض امریکی فوجیوں کو اپنے علاقے سے گزرنے نھیں دیا اور کم سے کم چار امریکی فوجی گاڑیوں کو نقصان پھنچایا ہے۔
امریکہ کی دھشت گرد فوج نے اس موقع پر عام لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک عام شھری کے مارے جانے کی خبر ہے۔ان علاقوں کے عوام اس سے پہلے بھی امریکی فوجی کنوائے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ امریکی فوجیوں کے خلاف مظاھرے بھی کرتے رھے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے شمالی شھر حلب کے مغربی سیکٹر میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے "زھرۃ المدائن" اور "شامیکو" نامی علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج نے جمعرات کے روز بھی حلب کے مغربی علاقے میں دھشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے اور انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پھنچایا تھا۔اس سے پہلے شامی فوج نے حلب دمشق بین الاقوامی شاھراہ کے"ایم فائیو سیکٹر" کی جانب پیشقدمی کرتے ھوئے "کفرجوم" اور "ریف المھندسین" نامی دو علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔
شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران جلب کی جانب چھے ھزار کلومیٹر پیشقدمی کی ہے اور سات سال کے بعد حلب کو دمشق سے ملانے والی اھم شاھراہ کو آزاد کرانے کے بعد اس پر ٹریفک بحال کردیا ہے۔
واضح رھے کہ شام میں سرگرم دھشت گردوں کے آخری ٹھکانے صوبہ ادلب نیز حلب اور لاذقیہ کے بعض مغربی اور مشرقی علاقوں کے آزاد ھوجانے کے نتیجے میں شام میں دھشت گردوں کا مکمل خاتمہ ھوجائے گا۔
درایں اثنا الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترک فوج نے حلب کے مغربی نواحی علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔
ترکی نے گزشتہ دنوں اپنے فوجی دستے شام کے صوبے ادلب کے بعض علاقوں میں داخل کیے تھے جو وھاں سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کر رھے ہیں۔ شامی حکومت نے ترک فوج کے اس اقدام پر شدید اعتراض کرتے ھوئے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ترک فوج "مسلح کردوں" کا مقابلہ کرنے کا بھانا بنا کر، حکومت شام کی اجازت کے بغیر اس ملک میں داخل ھوئی ہے اور اس نے ادلب کے بعض علاقوں میں بارہ چیک پوسٹیں بھی قائم کرلی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh