ایران کے وزیر خارجہ جو مونیخ سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جرمنی کے دورے پر ہیں اپنے چینی ھم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ھونے والی ملاقات میں مغربی ایشیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کی۔
محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں چین کے حکام کی جانب سے کورونا وائرس کا اچھی طرح مقابلہ کرنے اور ووھان شھر سے ایرانی طلباء کو نکالنے کیلئے چین کی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
چین کے وزیر خارجہ نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ایران کے تعاون کی قدردانی کی۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے مونیخ اجلاس کے ضمن میں کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مونیخ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر بعض دیگر ممالک کے وزراء خارجہ اور اعلی حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
میونیخ میں ایران و چین کے وزراء خارجہ کی ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 210