www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

125728
دھلی کی ساتویں اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی فتح کے مرکزی کردار اور پارٹی کنوینر اروند کیجری وال نے اتوار کو مسلسل تیسری بار وزیراعلی کے عھدے کا حلف اٹھالیا ہے –
دھلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے کیجری وال اور ان کی کابینہ کے چھے وزرا کو عھدے اور رازاداری کا حلف دلایا اس موقع پر ھزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور اھہم شخصیات موجود تھیں - حلف اٹھانے کے بعد کیجری وال نے دھلی کے عوام کو خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کھا کہ یہ میری نھیں بلکہ دھلی والوں کی جیت ہے- اروند کیجری وال نے کھا کہ ملک میں نئی سیاست اور نئے دور کا آغاز ھو رھا ہے انھوں نے کھا کہ انتخابی مھم کے دوران ان کے حریفوں نے ان کے خلاف جو بھی باتیں کی ہیں اس کے لئے وہ ان کو معاف کرتے ہیں –
انھوں نے تقریب حلف برداری میں وزیراعظم کی شرکت نہ ھونے پر کھا کہ وہ نھیں آئے تو کیا دھلی کی ترقی کے لئے ھمیں ان کی مدد کی ضرورت ہے ۔
مسٹرکیجری وال نے مسلسل تیسری بار وزرات اعلی کا عھدہ سنبھالتے ھی کانگریس کی آنجھانی شیلا ڈکشت کی برابری کرلی جو انیس سو اٹھانوے سے دوھزار تیرہ تک مسلسل تین بار دھلی کی وزیراعلی کے عھدے پر فائز ھوئیں ۔

Add comment


Security code
Refresh