www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901680
رھبر انقلاب اسلامی آیت‌ الله العظمی سید علی خامنه‌ای نے مشرقی آذربائیجان سے آئے ھزاروں افراد سے خطاب کیا۔ یہ خطاب ( 28بھمن 1356 ھجری شمسی) مطابق 18 فروری 1978 میں تبریزی عوام کے ذریعے ھونے والے قیام کی مناسبت سے انجام پایا۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات دشمنوں کے بھت سے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی نوجوانوں کو اسلامی جمھوری نظام سے دور کردیں فرمایا کہ عوام نے جس طرح سے گیارہ فروی، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں اور شھید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں کی تعداد میں شرکت کی تھی اس طرح اکیس فروری کے پارلیمانی انتخابات میں بھی بھرپور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں گے ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن یہ دیکھنا چاھتے ہیں کہ اپنی کوششوں، پروپیگنڈوں اور ایرانی عوام پر اقتصادی مشکلات مسلط کرنے، مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاھدے کی خلاف ورزیوں اور امریکی دباؤ کے بعد ان سب اقدامات کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ؟ اور ایرانی عوام پر ان کا کتنا اثر ھوتا ہے ؟
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ انتخابات ایک عمومی جھاد اور اسلامی نظام و ملک کی آبرو کے ضامن ہیں فرمایا کہ یہ انتخابات ایران کے دشمنوں کے مکر و حیلے کا جواب ھوں گے اور ایرانی عوام جانتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے امریکی دھشت گردوں کے ھاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کا ذکرکرتے ھوئے فرمایا کہ امریکی حکام بغداد ھوائی اڈے پر جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے کے بعد بے بس و لاچار ھوگئے ہیں اور خود امریکی صدر اور اس کے اطرف کے لوگ باقا‏عدہ اس نتیجے پر پھنچ گئے ہیں کہ انھوں نے اس مجرمانہ اقدام کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو دھشت گردانہ حملے میں شھید کردئے جانےکے بعد پوری دنیا میں امریکی حکام کی مذمت کی گئی اور خود امریکا کے اندر ان پر شدید حملے کئے گئے اور سوال کیا گیا کہ تم نے یہ کتنی بڑی غلطی کرڈالی کہ جس کا الٹا نتیجہ برآمد ھورھا ہے ؟
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی یہ چاھتے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو کہ جن کا علاقے میں گھرا اثر و رسوخ تھا شھید کرکے خطے کے حالات پر مسلط ھوجائیں لیکن نتیجہ اس کے برخلاف نکلا اور جس طرح سے بغداد میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس جنازہ میں شرکت کی، شام میں دسیوں ھزار افراد نے شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں ریلیاں نکالی اوراس کے بعد حلب اور دیگر علاقوں میں جو تیزی کے ساتھ صورتحال تبدیل ھو رھی ہے وہ سب امریکیوں کے اندازوں کے بالکل برخلاف ہے ۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج امریکی حکام جو ھرزہ سرائی کر رھے ہیں وہ ان کی بے بسی اور لاچاری کی علامت ہے اور وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh