www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

781456
شمالی شام پر ترکی اور داعش سے وابستہ عناصر کی جارحیت کا سلسلہ رکنے کے بعد تقریبا ایک لاکھ دس ھزار شامی پناہ گزیں صوبہ ادلب میں واپس آگئے ہیں
ترکی اور روس نے چھے مارچ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد شمال مغربی شام میں واقع صوبہ ادلب میں جنگ بندی کے نفاذ پر عمل کیا جا رھا ہے۔
شامی پناہ گزینوں کے امور کے سربراہ محمد حلاجفی نے کھا ہے کہ گذشتہ چالیس دنوں سے جاری جنگ بندی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ نو ھزار سات سو چودہ شامی پناہ گزیں ادلب واپس آ چکے ہیں۔
روس اور ترکی کے درمیان ھونے والے سمجھوتے کے مطابق شمالی شام کے M4 بین الاقوامی ایئرپورٹ سے چھے کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پر امن راھداری بنائی جائے گی جس پر روس اور ترکی کی فوجی گاڑیاں گشت کرتی رھیں گی۔

Add comment


Security code
Refresh