
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دینے پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ دنیا امریکہ کی غنڈہ گردی کا تجربہ کر رھی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کھا کہ اب پوری دنیا اس چیز کا تجربہ کر رھی ہے کہ جس کا ایران بھت عرصے سے سامنا کر رھا ہے۔ انھوں نے کھا کہ امریکی غنڈہ گردی، من گھرٹ بیانات اور دھمکیاں صرف نشہ نھیں ہیں بلکہ یہ سب دنیا کے عوام کو مار ڈالتے ہیں۔
جواد ظریف نے اس مشکل صورتحال میں امریکہ کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روک دینے کے شرمناک اقدام کے رد عمل میں کھا کہ امریکہ کا یہ اقدام بھی ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے جیسا ہے جس کی وجہ سے امریکہ بدنام ھو گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیے ہیں جس پر ماھرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یاد رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پرالزام لگاتے ھوئے کھا تھا کہ تائیوان نے انسانوں سے انسانوں میں وائرس منتقلی کی وارننگ دی تھی اور عالمی ادارہ صحت نے ان کی ابتدائی وارننگ نظرانداز کر کے بیجنگ کی مدد کی۔
امریکی صدر کا الزام تھا کہ چین نے دنیا سے کورونا کی ھولناکی کو چھپایا تھا۔ تاھم عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کا الزام مسترد کیا تھا۔
دنیا کو امریکی غنڈہ گردی کا سامنا ہے: جواد ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 246

