فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 18 February 2026

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

377358
شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے عوام، امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انھیں پیچھے ھٹنے پر مجبور کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے قامشلی کے مکینوں نے شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے امریکی فوج کی 4 بکتر بند گاڑیوں کو جو تل خمیس کے علاقے سے گذرنے کی کوشش کر رھی تھیں ان کے راستے کو روک دیا جس کے بعد امریکہ کی بکتر بند گاڑیاں اپنے اڈوں کی جانب جانے پر مجبور ھوئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں کے خلاف قامشلی کے عوام نے مزاحمت ایسے میں کی کہ انھیں جنگی طیاروں کی حمایت حاصل تھی۔
شام کے ذرائع کا کھنا ہے کہ قامشلی کے مکین امریکی فوجیوں کی تاک میں رھتے ہیں اور جب بھی وہ اس علاقے سے گذرنے کی کوشش کرتے ہیں علاقے کے مکین ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh