
ایک ھفتے قبل ۱۲ اپریل کو خلیج فارس میں ایران کی سپاہ پاسداران کے جوانوں اور امریکی دھشتگردوں کا آمنا سامنا ھوا۔
مغربی ایشیا میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے اور بعض امریکی حکام نے گزشتہ دنوں دعوی کیا کہ بارہ اپریل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بارہ جنگی کشتیوں نے شمالی خلیج فارس میں امریکی جنگی بحری جھازوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں۔
اس بیان میں دعوی کیا گیا کہ سپاہ پاسداران کی جنگی کشتیاں بڑی تیز رفتاری کے ساتھ، بھت قریب سے امریکی جنگی جھازوں کے سامنے سے گزری ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے، دھشت گرد امریکی فوجیوں کی ھالی وڈ اسٹائل کی اس داستان کے بارے میں کھا ہے کہ امریکی بحریہ نے چھے اور سات اپریل کو، خلیج فارس میں ابتدائی انتباھات کو نظر انداز کرتے ھوئے، انتھائی خطرناک اور غیر پیشہ ورانہ طریقے سے ایرانی کشتیوں کا راستہ روکا لیکن پھر سامنے سے ھٹنے پر مجبور ھو گئی۔
اس بیان میں کھا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے بحری یونٹ نے دھشت گرد امریکی بحریہ کے غیر قانونی اقدامات اور مھم پسندی کو لگام دینے، ایرانی جھاز رانی کی سلامتی کے استحکام اور ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے خلیج فارس میں اپنی سمندری حدود میں گشت کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔
خلیج فارس میں ایران اور امریکہ آمنے سامنے!
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 267

