پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 192 ھو چکی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9216 ھوگئی ہے جب کہ مزید 16 افراد جاں بحق ھوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 796 نئے کیسز رپورٹ ھوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9216 ھوگئی ہے جب کہ 2066 افراد صحت یاب ھوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 16 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 192 ھوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 74 اموات رپورٹ ھوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب 45، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے 192 افراد جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 232