امریکہ میں کورونا وائرس سے جھاں بڑے پیمانے پر ھلاکتیں ھوئی ہیں وہیں اس ملک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پھنچا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کے بے روزگار ھونے اور معیشت کے زبوں حال ہونے کے بعد ھر طرح کی امیگریشن پرعارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ھوئے کھا کہ وہ امریکی معیشت کو پھنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگا رھے ہیں تاھم ٹرمپ نے یہ نھیں کھا کہ امریکی معیشت کو کتنا نقصان پھنچا ہے۔
ٹرمپ نے کا کھنا تھا کہ پوشیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شھریوں کے روزگار کو بچانے کے لیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر رھا ھوں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے ھلاکتوں کی تعداد 42 ھزار 604 ھوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 99 ھزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
کورونا کا امریکی معیشت پر حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 253