شام کے جنوبی علاقوں سے دھشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کاروائی کے دوران امریکی ھتھیار دریافت کئے گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجی اھلکاروں نے ملک کے جنوبی صوبوں منجملہ درعا اور سویدا کے مضافاتی علاقوں میں دھشتگردوں کے اڈوں سے امریکی ساخت کے ھتھیار برآمد کئے ہیں۔
شامی فوج نے مختلف امریکی ھتھیار برآمد کئے جانے کی خبر کا اعلان کرتے ھوئے کھا ہے کہ دو روز قبل بھی دمشق اور قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں سے مغربی اور امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مختلف دیگر قسم کے جدید ترین ھتھیار برآمد کئے گئے تھے۔
شامی فوجی اھلکار، شام کے مختلف علاقوں میں دھشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے دوران امریکہ و اسرائیل اور مختلف مغربی ملکوں کے تیار کردہ جنگی ھتھیار برآمد کرتے رھے ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی جانب سے شام میں دھشت گردوں کی حمایت پر اب تک چار سو چالیس ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔
واضح رھے کہ شام کا بحران امریکہ و اسرائیل اور بعض عرب و مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کی جانب سے دو ھزار گیارہ میں کئے جانے والے حملوں سے شروع ھوا ہے جبکہ شامی فوج نے روس کی مدد اور ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت اپنے ملک سے دھشت گردوں کا صفایا کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
شام، دھشتگردوں کے اڈوں سےامریکی ھتھیاروں کا انکشاف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 248