وائٹ ھاوس کے مشیر اقتصادیات کوئن ھاسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماھی کے دوران امریکہ کی شرح نمو میں غیر معمولی کمی کا امکان پایا جاتا ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ھوئے کوئن ھاسٹ نے امریکی اقتصادی صورتحال کو انتھائی خراب قرار دیا۔ انھوں نے کھا کہ ھمیں ملکی معیشت کو پھنچے والے کسی بڑے دھچکے کے لیے تیار رھنا چاھئے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور دنیا میں تیل کی طلب اور رسد کے درمیان پیدا ھونے والے عدم توازن کے نتیجے میں پیر کے روز تاریخ میں پہلی بار امریکی تیل کی قیمت صفر ڈالر فی بیرل ھوگئی تھی اور دن کے اختتام تک اس میں مزید سینتیں اعشاریہ چھے تین ڈالر کی کمی واقع ھوئی تھی۔
ایک جانب کورونا وائرس نے عالمی معیشت کا پھیہ جام کردیا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ نے عالمی منڈی میں رسد اور طلب کے درمیان توازن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
امریکہ اقتصادی جھٹکے کے لئے تیار رھے: امریکی مشیر اقتصادیات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 231