www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

656049
پی آئی اے سے متعلق طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ٹیم پاکستان پھنچ گئی ہے جھاں اس نے کراچی میں اس مقام کا بھی معائنہ کیا ہے جھاں یہ طیارہ گر کر تباہ ھوا ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے تحقیقات میں معاونت کے لئے فرانسیسی ٹیم منگل کی صبح خصوصی پرواز سے کراچی پھنچی۔
پاکستان کے ایر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے، ایئر بس ماھرین کو طیارے کے ملبے سے ملنے والے بلیک باکس اور ڈیٹا ریکارڈ سے متعلق معلومات بھی فراھم کی ہیں۔
فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے جب کراچی میں ماڈل کالونی علاقے کا معائنہ کیا کہ جہاں یہ طیارہ گر تباہ ھوا ہے تو علاقے میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ٹیم کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
فرانسیسی ٹیم کے ساتھ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

Add comment


Security code
Refresh