www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604213
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ نو ھزار چار سو سینتیس افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ھو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ھو چکے ہیں
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جھانپور نے منگل کو کورونا کے حوالے سے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ھزار سات سو ستاسی نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔
کیانوش جھانپور نے مزید کہا کہ نئے مریضوں میں تین سو باون مریضوں کو ایڈمیٹ کر کے علاج کیا جا رھا ہے اور باقی ایک ھزار چار سو پینتیس افراد کورونا مریضوں کے رابطے میں تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔
ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ انتالیس ھزار پانچ سو گیارہ تک پھنچ گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ستاون مریض جاں بحق ھوئے ہیں اور اس طرح مجموعی طور سے کورونا سے جاں بحق ھونے والوں کی تعداد سات ھزار پانچ سو آٹھ ھو گئی ہے۔
دنیا میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد پانچ ملین چھے لاکھ پانچ ھزار تک پھنچ گئی ہے جن میں سے کم سے کم تین لاکھ اڑتالیس ھزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور دوملین تین لاکھ اڑتیس ھزار افراد صحتیاب ھو کر اسپتالوں سے گھروں کو جا چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh