شمالی شام سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی نے ادلب کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے ہیں۔
یہ میزائل ایم آئی ایم-23 نوعیت کے ہیں جنھیں شھر کے شمال مشرقی حصے تفتناز ائیرپورٹ پر نصب کیا کیا ہے۔
ترکی کے اس قدم کا مطلب یہ ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان شمالی شام میں بڑی جنگ کی تیاری کر رھے ہیں اور اس علاقے میں شام اور روس کی فضائیہ کا کنٹرول کمزور کرنا چاھتے ہیں۔
ابھی یہ پتہ نھیں چل سکا ہے کہ ترکی کے اس اقدام سے روس اور ترکی کے درمیان گزشتہ مارچ کے مھینے میں ھونے والی جنگ بندی کے معاھدے پر کیا اثرات مرتب ھوں گے تاھم اشارے مل رھے ہیں لیبیا کی سرزمین پر ترکی اور روس کے درمیان شدید مقابلہ چل رھا ہے اور وھاں ترکی کے حامی گروہ نے روس کے حمایت یافتہ جنرل حفتر کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
ترکی کی کوشش ہے کہ وہ شام میں بھی اس چیز کی تکرار کرے اور انتھا پسند گروھوں کی مدد تیز کرکے شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی پوزیشن کو کمزور کرے۔
لیبیا کے بعد اب شام میں بھی روس اور ترکی کا تصادم ھو سکتا ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 223