www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602951
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سوئیٹزرلینڈ کی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ھوئے کھا ہے کہ تھران توقع رکھتا ہے کہ سوئیٹزرلینڈ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں اور غیر انسانی اقدامات کے مقابلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔
صدر مملکت نے سوئیٹزرلینڈ کی صدر سیمونیتا سوما روگا سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مالی سسٹم کے قیام میں ان کے ملک کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ھوئے کھا ہے کہ سخت حالات میں یہ سسٹم موثر واقع ھو سکتا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے بین الاقوامی معاھدے کی حیثیت سے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ یورپی یونین کو چاھئے کہ ایٹمی معاھدے کے بارے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور اس سمجھوتے کو مستحکم بنانے کی کوشش کرے۔
ایران کے صدر نے سوئیٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے ایران کی آمادگی کا بھی اظھار کیا۔
ٹیلیفون پر ھونے والی اس گفتگو میں سوئیٹزرلینڈ کی صدر نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر زور دیا اور کھا کہ ان کا ملک مالی سسٹم مزید فعال بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
انھوں نے ایٹمی معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی پر افسوس کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ سوئیٹزرلینڈ یورپی فریقوں کو ایٹمی معاھدے کا تحفظ اور اس سلسلے میں اپنے معاھدوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh