اردن نے بھی مغربی کنارے کے اسرائیل میں الحاق کے منصوبے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین کے کسی بھی حصے کے اسرائیل میں الحاق کے کسی بھی منصوبے کی ان کا ملک حمایت نھیں کرے گا۔
انھوں نے کھا کہ یہ مسئلہ، اردن اور صھیونی حکومت کے درمیان کشیدگی پیدا کر دے گا۔
ایمن الصفدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ علاقہ ھی نھیں بلکہ پوری دنیا کے لئے منصفانہ امن بھت ضروری ہے۔
انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں بحران فلسطین کے حل کے لئے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جانے کی بات کہی۔ اس سے پہلے شاہ اردن عبد اللہ دوم نے اشپیگل سے گفتگو میں کہا تھا کہ فلسطینی کی سرزمین کا اسرائیل میں الحاق کی وجہ سے صھیونی حکومت کے ساتھ اس کی جنگ شروع ھو جائے گی۔
واضح رھے کہ صھیونی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جولائی 2020 سے ویسٹ بینک کے کچھ حصوں کے اسرائیل میں الحاق کا آغاز شروع کرے گا۔
ویسٹ بینک کے الحاق سے وسیع جنگ شروع ھو سکتی ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247