ایران میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ھزار کے قریب پھنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جھانپور نے جمعے کو اپنی ڈیلی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ چودہ ھزار نو سو اکتیس افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ھو چکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جھانپور کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید دوھزار آٹھ سو انیس افراد کا اضافہ ھوا جن میں سے پانچ سو سینتالیس کو اسپتال میں داخل اور باقی کو ضروری معائنے اور ھدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کھنا تھا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ھزار چھے سو اڑسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد سات ھزار چھے سو ستتر ھوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب پھنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ باسٹھ ھزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا چھبیس لاکھ افراد کورونا سے صحت یاب بھی ھوئے ہیں۔
ایران، ایک لاکھ پندرہ ھزار نے کورونا کو مات دی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 235