طالبان کے سرغنہ ملا ھیبت اللہ آخوندزادہ کے کورونا وائرس سے ھلاک ھونے سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رھی ہیں۔
امریکی میگزین نے کوئٹہ میں طالبان کے رھنماوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ھیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ھلاک ھوگئے ہیں۔
امریکی میگزین نے طالبان کے ایک رھنما مولوی احمد علی جان کے حوالے سے کہا ہےکہ طالبان سربراہ کورونا میں مبتلا ھوئے ہیں تاھم وہ صحت یاب ھورھے ہیں ، تاھم امریکی رسالے نے کوئٹہ میں طالبان کے تین رھنماوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملا ھیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ھلاک ھوگئے ہیں۔
البتہ ابھی تک آزاد ذرائع نے اس خبر کی تردید یا تائید نھیں کی اور طالبان کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نھیں آیا ہے۔
افغان حکومت کے ایک سینئر اھلکار نے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ امن معاھدے پر دستخط کرنے والے طالبان کے کئی سینئر ارکان بھی کورونا میں مبتلا ھوچکے ہیں۔
افغان حکومت کے اھلکار نے نام ظاھر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ دوحہ میں موجود طالبان کی پوری قیادت کورونا وائرس میں مبتلا ھوچکی ہے ۔
کورونا نے طالبان سرغنہ ملا ھیبت اللہ آخوندزادہ کو ٹھکانے لگایا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 280