ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام کے شمال میں امریکہ سے وابستہ گروہ شامی ڈیموکریٹ (قسد) کے نیم فوجی ملیشیا کے ھتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ھوا ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی نے الحسکہ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ الحسکہ کے شمال مشرقی علاقے رمیلان شھر میں قسد کے ھتھیاروں کے ایک گودام میں خوفناک دھماکہ ھوا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نھیں آئیں۔
شام کے زیادہ تر شمال مشرقی علاقے نیم فوجی کرد ملیشیا سے موسوم گروہ شامی ڈیموکریٹ کے قبضے میں ہیں جنھیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
شام میں امریکہ سے وابستہ گروہ کے ھتھیاروں کے گودام میں دھماکہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 225