www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

365737
پاکستان میں ھونے والی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت کورونا کے خطرے کو مبالغہ آمیز سمجھتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 4 ھزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ھزار955 ھو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا کے ہاتھوں مزید 83 افراد لقمۂ اجل بن گئے اور اس طرح اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ھزار 118 تک جا پھنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 6 ھزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 94 ھزار 624 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔
دوسری جانب گیلپ پاکستان نے کورونا کے اثرات پر تازہ ترین ملک گیر سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے قابو میں ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے تقسیم نظر آئی۔47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاھم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔
کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواھوں میں کمی کی رپورٹ کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh