www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

142257
القدس نے اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حلقوں نے مغربی پٹی کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی وجہ سے فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پرسخت تشویش کا اظھار کیا ہے۔
غاصب صھیونی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان تعاون پر سخت تشویش کا اظھار کرتے ھوئے کہا ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان جلد ھونے والے معاھدے پر اسرائیل کی انٹیلیجنس سروسز کو تشویش ہے۔
اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئے اور سخت شرائط کا سامنا ہے، موجودہ شرائط میں حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی ختم ھوکر صلح اور باھمی تعاون میں تبدیل ھورھی ہے ۔
اس سے قبل حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری اور فتح تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب نے مشترکہ آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ ناپاک عزائم کے خلاف دونوں تنظیمیں متحد ہیں اور دونوں تنظیمیں مل کر اسرائیل کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رھے کہ غاصب صھیونی حکومت نے یکم جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور مختلف ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد وہ اپنے اس جارحانہ منصوبے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے پر مجبور ھو گئی۔

Add comment


Security code
Refresh