ھندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چونتیس ھزار سے تجاوز کرگئی اور متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ سے عبورکرچکی ہے۔
ھندوستانی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بارہ ھزار چار سو انسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ اکتیس ھزار سے زائد ہوگئی ۔
اس مدت کے دوران سات سو اڑسٹھ نئی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ھندوستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چونتیس ھزار ایک سو ترانوے ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مھاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات میں دو ہزار آٹھ سو اٹھانوے ، دہلی میں ایک سو سات ، پنجاب میں ستانوے ، مغربی بنگال میں نو، جموں و کشمیر میں چھے اور میزورم میں پانچ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد نئے اضافے کے بعد پانچ لاکھ نو ہزار چار سو سینتالیس ہوگئی ۔
ھندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پینتس ہزار دو سو چھیاسی افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نو لاکھ اٹھاسی ہزار انتیس ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا سے شفایاب ہونے والوں میں پانچ لاکھ سولہ ھزار سات سو چالیس افراد کا تعلق مھاراشٹر، دہلی اور تامل ناڈو سے ہے۔
اس دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اٹھائیس جولائی کو کورونا کا پتہ لگانے کے لئے چار لاکھ آٹھ ھزار آٹھ سو پچپن نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد ایک کروڑ ستتر لاکھ، تینتالیس ھزار سات سو چالیس ھوگئی۔
ھندوستان میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 214