www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

527930
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے مدد و حمایت کی اپیل کی ہے۔
جرمنی کے شھر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کھا کہ داعش دھشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں عراق کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو عالمی مدد و حمایت اور انٹیلی جینس تعاون کی ضرورت ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کھا کہ داعش، عالمی سطح پر نوجوانوں کو بھرتی اور انھیں دھشت گردی کی تربیت دے رھا ہے جبکہ اسے مالی اور لاجسٹک حمایت بھی حاصل ہے۔
انھوں نے کھا کہ عراق، یورپ اور پاکستان سمیت بعض ملکوں میں رونما ھونے والے واقعات، عالمی سازش کا حصہ ہیں اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ھو گا۔
وزیراعظم حیدر العبادی نے کھا کہ عراقی عوام، دھشت گردی خلاف جنگ میں ھراول دستے کا کردار ادا کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh