ایران کے شھر کرمانشاہ میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رھبر انقلاب اسلامی نے کشتی کی فیڈریشن کے حکام، کوچ اور قومی ٹیم کے چیمپیئن پھلوانوں کی قدردانی کی ہے۔
ایران کے شھر کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی کشتی کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر رھبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کشتی کی فیڈریشن کے سربراہ رسول خادم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ھوئے ایران کی کشتی کی فیڈریشن کے نام رھبر انقلاب اسلامی کا قدردانی کا پیغام پھنچایا۔
اس سے قبل صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں کشتی کی ٹیم کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارک باد پیش کی۔
قابل ذکر ہے کہ کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی کشتی کی ٹیم نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دے کر کشتی کا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔
رھبرانقلاب اسلامی کی جانب سے ایران کی کشتی کی ٹیم کی قدردانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 140