اسپین کے دسیوں ھزار شھریوں نے احتجاجی مظاھرہ کر کے پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ھونے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شھریوں نے بارسلونا کی سڑکوں پر مظاھرہ کرتے ھوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے متعلق اپنے وعدے پر عمل کریں۔
بارسلونا کے میئر اڈا کولائی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس نعرے کے ساتھ مظاھرہ کریں کہ ھم پناہ گزینوں کو قبول کرنا چاھتے ہیں۔
یورپی یونین سے دو ھزار پندرہ میں کئے جانے والے وعدے کے مطابق حکومت اسپین کو چاھئے کہ تقریبا سولہ ھزار پناہ گزینوں کو قبول کرے جبکہ اس ملک کی حکومت نے اب تک صرف ایک ھزار، ایک سو پناہ گزینوں کو قبول کیا ہے۔
اسپین کے دیگر شھروں کے میئروں نے بھی یورپی یونین کے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان یورپی ملکوں کے خلاف کارروائی کرے کہ جنھوں نے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل نھیں کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی ملکوں کی سرحدوں پر ھزاروں کی تعداد میں پناہ گزیں یونھی سرگرداں ہیں جبکہ بحیرہ روم کے راستے سے یورپ میں داخل ھونے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر اپنی جانوں سے ھاتھ دھو چکے ہیں۔
اسپین میں پناہ گزینوں کی حمایت میں مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 126