سعودی عرب نے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے جنوبی صوبے تعز کے شھر المخا پر بمباری کی جس میں مقبنہ شھر کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ سنان شھید ھو گئے۔
المسیر ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شھرالمخا کے قریب شدید بمباری کی جس میں مقبنہ شھر کے انتظامی ادارے کے سربراہ اور قومی مزاحمتی محاذ کے سینیئر رکن شیخ محمد ھائل سنان شھید ھو گئے-
شیخ سنان پر اس وقت سعودی جنگی طیاروں نے حملہ کیا جب وہ المخا شھر کے قریب جبل النار علاقے میں اپنے مشن پر تھے- شیخ محمد ھائل سنان کا شمار صوبہ تعز کی معروف انقلابی شخصیتوں اور ملی و سماجی اعتبار سے اھم رھنماؤں میں ھوتا تھا- شیخ سنان، جارح سعودی دشمن اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں یمنی قوتوں کو متحد کرنے میں پیش پیش تھے-
یمن سے ھی یہ بھی خبر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر سرحدی علاقے عسیر میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے- اس حملے میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پھنچا- یمنی فوج نے پیر کو بھی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے اڈے پر حملہ کر کے سعودی فوج کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا تھا-
یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت المخا میں ایک انقلابی رھنما کی شھادت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 195